دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 31 ہزار800کیوسک اور اخراج 50 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد8ہزار500کیوسک اور اخراج8ہزار 500کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد17ہزار800کیوسک، اخراج17ہزار800کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد9ہزار500کیوسک اور اخراج 35 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد11ہزار700کیوسک اور اخراج4ہزار 800کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1524.24 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.405 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1153.15 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.907 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح643.90 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.098ملین ایکڑ فٹ ہے

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال